Monday, 21 May 2018, 07:52:57 pm
بیورو کریٹس ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کریں:اچکزئی
May 12, 2018

File Photo

بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی نے بیورو کریٹس پر زور دیا ہے کہ وہ ایمانداری سے اپنے پیشہ وارانہ فرائض ادا کریں اور بھرپور جذبے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عوام کی خدمت کریں۔

انہوں نے یہ بات بلوچستان کے نئے مقرر اسسٹنٹ کمشنروں کے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے ہفتہ کے روز گورنر ہائوس کوئٹہ میں ان سے ملاقات کی۔گورنر نے کہا کہ صوبے کے لوگوں کو ان سے بڑی توقعات ہیں اور ہمیں ان توقعات پر پورا اترنے کیلئے انتھک محنت کرنی چاہئے۔