Friday, 29 March 2024, 09:54:12 am
وزیراعلیٰ کا علماء پر عوام میں کورونا وائرس احتیاطی تدابیر بارے شعور اجاگر کرنے پر زور
April 12, 2021

علماء کرام کے ایک وفد نے پیر کے روز لاہور میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔اس موقع پر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری، صوبائی وزراء بشارت راجہ اور سید سعید الحسن شاہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے سے صحت کے نظام پر دبائو بڑھا ہے۔انہوں نے علماء کرام سے کہا کہ وہ لوگوں میں کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور اجاگر کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.