Sunday, 05 July 2020, 05:44:42 pm
صدر کی عوام سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی اپیل
April 12, 2020

صدرڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کوروناوائرس کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں تاکہ اس وبا پر قابو پایا جاسکے۔

انہوں نے اتوار کے روز گلگت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے لاک ڈاون کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے ملک کے دوسرے حصوں کی طرح گلگت بلتستان کو کوروناکی تشخیص کی 15 ہزار کٹس اور دوسرے حفاظتی آلات فراہم کئے ہیں۔
صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی لیبارٹریوں میں تشخیصی استعداد کار کو اس ماہ کے آخر تک بڑھایا جائے گا اور روزانہ پچیس ہزار افراد کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔