Tuesday, 02 June 2020, 08:51:27 am

مزید خبریں

 
علی محمد خان کی کورونا وائرس بارے آگہی پیدا کرنے پر ریڈیو پاکستان کے کردار کی تحسین
April 12, 2020

پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کرونا وائرس کی وباء سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے ریڈیو پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔
آج رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے طبی عملہ ڈاکٹروں پولیس اور فوج کو موجودہ صورتحال میں اپنے فرائض ادا کرنے پر ان کی تعریف کی۔
انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ سماجی فاصلہ قائم رکھیں اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔