Sunday, 25 August 2019, 09:37:40 am
تاریخی دستاویزات اور تصاویر کی نمائش کا مقصد لوگوں کو انکی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے،صدر
April 12, 2019

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تاریخی دستاویزات اور تصاویر کی نمائش کا مقصد لوگوں کو ان کی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے۔

آج ایوان صدر اسلام آباد میں ایک نمائش کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ اس خزانے کو عوام کے ساتھ شیئر کرنا ان کی خواہش تھی۔صدر نے کہا کہ نوادرات کے قومی ادارے کے پاس تاریخی دستاویزات کا قیمتی خزانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی دستاویزات کے تحفظ کے عمل کو جدید بنایا جائے گا۔ڈاکٹر عارف علوی نے وہاں صحافیوں اور عام لوگوں سے بھی ملاقات کی۔