Wednesday, 21 August 2019, 01:18:55 pm
پاکستان کپ کا ٹائٹل خیبرپختونخوا نے جیت لیا
April 12, 2019

 آج رات راولپنڈی میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو 9رنز سے ہرا کر پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 307رنز بنائے۔جواب میں بلوچستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 298رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔عابد علی نے میچ میں سب سے زیادہ 132رنز بنائے۔سہیل خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔