Thursday, 18 April 2024, 02:23:53 pm
وزیراعلیٰ بلوچستان کی صوبہ بھرمیں سکیورٹی انتظامات مزیدمضبوط بنانےکی ہدایت
April 12, 2019

  بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر جام کمال خان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی انتظامات مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 آج ایک سرکاری اعلامیے میں انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کو عوام کی جان ومال کا تحفظ کرنے کی ہدایت کی۔

 ادھر بلوچستان کے وزیر داخلہ میرضیا اللہ لانگو نے آج کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا اور کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

 انہوں نےکہا کہ پاکستان مخالف عناصر صوبے میں امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.