Tuesday, 23 April 2024, 05:38:42 pm
حکومت ای ٹینڈرنگ کا نظام نافذ کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے:بزدار
March 12, 2019

File Photo

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت سامان کی خریداری اور خدمات کے شعبوں میں ای ٹینڈرنگ کا نظام نافذ کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

 آج (منگل) لاہور میں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس قدم کا مقصد بولی دہندگان سے مسابقتی اور موزوں بولیاں حاصل کرنا ہے۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے آئندہ مالی سال 20-2019 میں اس نظام کے ذریعے ٹینڈر طلبی کےلئے نوٹسز جاری کرنے کے پابند ہونگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.