Thursday, 24 May 2018, 07:01:59 pm
پی ایس ایل، کل اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ملتان سلطانزسے ہوگا
March 13, 2018

تیسری پاکستان سپر لیگ کا پچیسواں میچ کل اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آج آرام کا دن ہے۔

میچ کل پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹورنامنٹ میں رنز کی بہتر اوسط کی بنیاد دس پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ دس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ کراچی کنگز نو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔