Thursday, 13 December 2018, 09:31:59 pm
وزیر داخلہ کا''چوکس'' موبائل فون ایپلی کیشن کا افتتاح
March 12, 2018

وزیر داخلہ احسن اقبال نے  پیر کے روز اسلام آباد میں موبائل فون اپیلی کیشن کا افتتاح کیا جس کے ذریعے عوام نفرت انگیز تقاریر کے بارے میں قومی انسداد دہشت گردی کے ادارے کے پاس شکایات درج کراسکتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایپلیکیشن کا نام چوکس ہے اور اس میں عوام کی براہ راست شرکت سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔