Friday, 19 April 2024, 07:28:55 pm
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ہاتھوں 3نوجوانوں کی شہادت کےواقعے کے خلاف بڑے پیمانے پرجھڑپیں
March 12, 2018

 مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کے ہاتھوں تین نوجوانوں کی شہادت کےواقعے کے خلاف آج بڑے پیمانے پر جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

 اسلام آباد  اور کوکر ناگ کے علاقوں میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست مظاہرے کئے۔

 گاندربل کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے عیسیٰ فضیلی جو سرینگر کے نزدیکی علاقے صورہ کا رہائشی تھا ، کی شہادت کے تناظر میں تعلیمی ادارہ بند کرنے کا حکم دیا۔

 ادھر انتظامیہ نے حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو ان کی نگین کی رہائشگاہ پر نظر بند کردیا اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کر لیا جس کا مقصد ان رہنماوں کو مظاہروں کی قیادت سے روکنا تھا۔

 محمد یٰسین ملک کو سرینگر کے کوٹھی باغ پولیس سٹیشن میں رکھا گیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.