Tuesday, 25 September 2018, 06:37:02 pm
محدود وسائل کے باوجود ادارے کی بہتری کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈی جی ریڈیو
March 12, 2018

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل شفقت جلیل نے پیر کے روز ریڈیو پاکستان لاہور کا دورہ کیا۔ریڈیو پاکستان لاہور کی سٹیشن ڈائریکٹر نزاکت شکیلانے پروگراموں اور انتظامی مسائل کے بارے میں ڈی جی کو بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شفقت جلیل نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ریڈیو پاکستان کی بہتری کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔