Thursday, 15 April 2021, 07:53:53 pm
ڈائریکٹر نیوزریڈیو پاکستان عبدالہادی مایار کے اعزاز میں الوداعی ظہرانے کا اہتمام
February 12, 2021

ڈائریکٹر نیوز عبد الہادی مایار جو ریڈیو پاکستان میں36 سال گرانقدر خدمات سرانجام دینے کے بعد کل ریٹائرہوجائیں گے ان کے اعزاز میں جمعہ کے روزاسلام آباد میں الوداعی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن امبرین جان' ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس رضا عباس نقوی' ڈائریکٹر پروگرامز خالدہ نزہت' ڈائریکٹر انجینئرنگ نعیم ارشد خیرو' حاضر سروس اور ریٹائرڈ کنٹرولرز آف نیوز اور بڑی تعداد میں شعبہ نیوز کے افسران نے اس تقریب میں شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ادارے کے لئے سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹر کی خدمات اور پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا۔انہوں نے ادارے کو پیشہ وارانہ طور پر مستحکم بنانے میں عبد الہادی مایار کی خدمات کی تعریف کی۔دیگرمقررین نے بھی ریڈیو پاکستان کے شعبہ نیوز کے مختلف حصوں میں ان کی گرانقدر خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹر نیوز کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔عبد الہادی مایار نے 26 نومبر1984 ء کو ریڈیو پاکستان کے مانیٹرنگ یونٹ سے خدمات کا آغاز کیا تھا اور اپنے دور ملازمت کے دوران وہ نیشنل براڈ کاسٹنگ ہائوس اسلام آباد میں خبروںاور حالات حاضرہ کے چینل' رپورٹنگ سیکشن' نیشنل نیوز روم' پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ اور مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ رہے۔اس سے پہلے عبدالہادی مایار نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پی بی سی کے سٹیشنز میں مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دیں۔عبدالہادی مایار پاکستان ٹائمز' دی مسلم اور پاکستان آبزرور سمیت مختلف اخبارات میں بھی گرانقدر خدمات سرانجام دے چکے ہیں ' مختلف انگریزی اخبارات اور جریدوں میں ان کے اہم کالم شائع ہوچکے ہی۔عبد الہادی مایار نے صحافیانہ قابلیت کے ساتھ ساتھ اردو' پشتو اور انگریزی زبانوں میں نظمیں' افسانے اور تنقیدی مضامین بھی تحریر کیے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.