Friday, 29 March 2024, 01:49:01 pm
حکومت 62 ہزارملازمین کوعلاج معالجےکی سہولتوں کی فراہمی کے لئےپہلی صحت بیمہ پالیسی متعارف کرارہی ہے:حفیظ الرحمٰن
February 12, 2020

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہےکہ حکومت علاقے میں باسٹھ ہزار ملازمین کو علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی کے لئےپہلی صحت بیمہ پالیسی متعارف کرارہی ہے۔

 انہوں نے یہ بات گلگت میں ایک اعلیٰ سطح کےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی جس میں صحت بیمہ پالیسی سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین ملک کے اچھی شہرت کے حامل ہسپتالوں میں اپنا علاج کرا سکیں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں ہیلتھ کیئر کمیشن بھی جلد قائم کیا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.