Saturday, 20 April 2024, 01:22:58 am
سوزوکی بولان ڈبہ ہائی روف کےلئےسر بمہر ٹینڈر / پیشکش مطلوب
February 12, 2019

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن

ٹینڈر نوٹس

 

پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (ریڈیوپاکستان)  گلگت کے دفتری استعمال کے لئےایک عدد سوزوکی بولان ڈبہ ہائی روف (ماڈل2015تا 2018)بغیرڈرائیورماہانہ کنٹریکٹ کی بنیادپرسربمہرٹینڈر/ پیشکش مطلوب ہیں۔ ٹینڈر زیر دستخطی کو مورخہ 28 فروری2019،دن 11:00  بجے تک پہنچ جانے چاہئیں جو کہ اسی روزدن 11:30 بجے تمام بولی دہندگان یا ان کے نما‏ئندگان کی موجودگی میں کھولے جا‏ئیں گے۔ بولی دہندگان کو مبلغ دس ہزار روپے پے آرڈر یا بنک ڈرافٹ کی صورت میں بحق سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان گلگت بطور ضمانت جمع کروانا ہونگے۔ بصورت دیگر ٹینڈر قابل قبول نہ ہوگا۔ ادارہ کسی ایک یا تمام پیشکشوں کو پی پی آر اے قوانین کے مطابق بغیر وجہ بتائے مسترد کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

شرائط وضوابط:-

         1.         موجودہ قانون کے مطابق ٹیکس کٹوتی ہوگی۔

         2.         گاڑی کے مالک کو طے شدہ رقم کی ادا‏ئیگی ماہانہ بنیاد پرکی جائے گی۔

         3.         کنٹریکٹ کی مدت ایک سال کے لئے ہوگی جو احسن کارکردگی کی بنیاد پر قابل تجدید ہے۔

         4.         دوران معاہدہ دفتر کی اجازت کے بغیر گاڑی کا تبادلہ نہیں ہوگا۔

         5.         گاڑی کے مالک یا ڈرائیور کا رویہ تسلی بخش نہ ہونے کی صورت میں ادارے کو حق حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی وقت پندرہ دن کے پیشگی نوٹس پر معاہدہ کو منسوخ کر دے۔

         6.         معاہدہ ہوجانے کی صورت میں ڈرائیور اپنے ڈرائیونگ لائسنس اور کمپوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقول دفتر میں جمع کروا‏ئے گا۔

         7.         گاڑی 24گھنٹے دفتری استعمال میں رہے گی۔

         8.         پٹرول یا CNGکے اخراجات دفتر براداشت کرے گا تاہم انجن آئل اور آ‏ئل فلٹر کی تبدیلی گاڑی کے مالک کے ذمہ ہوگی۔

         9.         گاڑی کی خراب ہونے کی صورت میں متبادل انتظام گاڑی کے مالک کے ذمہ ہوگا۔

       10.      گاڑی کی دیکھ بھال (Repair & Maintenance)مالک کے ذمہ ہوگی۔

       11.      معیاد مکمل ہونے پر کنٹریکٹ جاری رکھنے کی صورت میں تیس ایام قبل تحریری طور پر دفتر کو آگاہ کرنے کا پابند ہوگا۔

       12.      زرضمانت کنٹریکٹ کی میعاد مکمل ہونے کے بعد قابل واپسی ہے۔ 

  

سٹیشن ڈائریکٹر

پی۔بی۔سی ریڈیو پاکستان 

گلگت

فون نمبر920367-05811

 

 

 

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.