Sunday, 25 August 2019, 10:38:04 am
ریڈیو کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے جس کا موضوع ہے، مکالمہ،تحمل اورامن
February 12, 2019

عوام میں آگاہی اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے ریڈیوکے کردارکی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے آج ریڈیوکاعالمی دن منایاجا رہا ہے۔اس سال کاموضوع ہے''مکالمہ، برداشت اورامن''اس سلسلے میں ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کاچینل صبح دس بجکرپانچ منٹ سے دوپہربارہ بجے تک دوگھنٹے دورانیے کابراہ راست پروگرام نشرکرے گا۔ریڈیوپاکستان کوعروج پرپہنچانے میں اہم کرداراداکرنے والے مشاہیرکوخراج تحسین پیش کیاجائے گا۔عالمی یوم ریڈیو پراپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے بھی مکالمے، رواداری اورامن کے فروغ کے لئے ریڈیو کی اہمیت کااعتراف کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ریڈیو ایک طاقتورذریعہ ہے اورآج کے ڈیجیٹل مواصلات کے دورمیں بھی عوام تک ریڈیوکی رسائی ذرائع ابلاغ کے کسی دوسرے ذریعے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔