Saturday, 23 February 2019, 06:30:04 am
راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات
February 12, 2019

راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور تجاویز پیش کیں۔وزیراعظم نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور صحت، تعلیم، روزگار کے حوالے سے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔انہوں نے مری اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔