Sunday, 25 August 2019, 09:55:22 am
پانچ روزہ کثیر الملکی بحری مشق امن 19اختتام پذیر
February 12, 2019

پانچ روزہ کثیر الملکی بحری مشق امن 19منگل کے روز کراچی میں ختم ہوگئی۔

صدر، سندھ کے وزیراعلی، وزیردفاع، دفاعی پیداوار کے وزیر، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین، تینوں افواج کے سربراہان، سفارتکاروں، دفاعی اور بحری اتاشیوں اور بڑی تعداد میں مہمانوں نے شمالی بحیرہ عرب میں سمندری کرتب اور بین الاقوامی بحری جہازوں کی کارروائی کا نظارہ کیا ہے۔

مشق کے دوران امن کیلئے متحدکے زیر عنوان 46ممالک کا عزم دہرایا گیا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر اس بڑی تقریب کی میزبانی کیلئے پاک بحریہ کو مبارکباد دیتے ہوئے خطے میں امن وسلامتی کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ امن 19تمام شراکت داروں کی کوششوں سے خطے کو مزید پرامن اور محفوظ بنانے کیلئے راہ ہموار کریگی۔

انہوں نے بین الاقوامی سمندری خطرات سے نمٹنے کیلئے تذویراتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔