Sunday, 25 August 2019, 10:00:52 am
پاکستان کا سابق افغان صدر صبغت اللہ مجددی کی وفات پر اظہارافسوس
February 12, 2019

پاکستان نے سابق افغان صدر صبغت اللہ مجددی کی وفات پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کی نیک خواہشات اور دعائیں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے صبغت اللہ مجددی کیلئے جنت نشینی کی دعا کی۔صبغت اللہ مجددی نے جو معروف اسلامی دانشور اور جہادی رہنما تھے افغانستان میں 1992ء میں اسلامی جہاد کونسل کے چیئرمین، 2003ء میں لویہ جرگہ کے چیئرمین اور 2005ء میں MESHRANO جرگہ کے چیئرمین کے طور پر ذمہ داریاں ادا کیں۔ وہ اعلیٰ امن کونسل کے فعال رکن رہے اور انہوں نے افغانستان میں امن و استحکام کے حوالے سے بھرپور کوششیں کیں۔سابق صدر اور افغان مجاہدین کے کمانڈر صبغت اللہ مجددی طویل عدالت کے بعد کابل میں انتقال کر گئے ہیں۔ان کی عمر ترانوے برس تھی۔