Tuesday, 25 June 2019, 10:31:03 am
پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا،گورنرسندھ
February 12, 2019

فائل فوٹو

سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان تعلقات کو وفود کے تبادلوں کے ذریعے مزید فروغ دیا جائے گا۔

ہالینڈ کے بحری مشن کے اعزاز میں منگل کے روز کراچی میں ایک استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے اور یہاں کی ساحلی پٹی پر بحری، ماہی پروری، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

اس موقع پر ہالینڈ کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کا قریبی دوست ہے اور وہ اس کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔