Tuesday, 23 April 2019, 11:02:42 pm
کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کاکپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے تحقیق،چین کیساتھ تعاون پر توجہ دینے کا فیصلہ
February 12, 2019

 اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آج اسلام آباد میں اپنیاجلاس میں ملک میں کپاس کی فصل کی بحالی کے لئے اقدامات کی منظوری دی ۔

اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسد عمر نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ تحقیق و ترقی کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لئے چین کے ساتھ تعاون حاصل کیا جائے گا۔اجلاس میں گراونڈ کئے گئے طیاروں کو چلانے کیلئے فاضل سامان کے حصوں اور انجنوں کی مرمت کی مدمیں پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن کیلئے5 ارب60 کروڑ روپے کی اضافی ضمانت کی بھی منظوری دی گئی۔