Sunday, 25 August 2019, 11:01:40 am
وزیراعظم کی گیس چوری کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کی ہدایت
February 12, 2019

وزیراعظم عمران خان نے گیس چوری کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں گیس کے شعبے کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ گیس چوری کے خلاف کارروائی میں کسی قسم کی چھوٹ نہیں دی جانی چاہیے۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پچاس ارب روپے مالیت کی گیس چوری ہوئی ہے اور صارفین کو یہ اضافی بوجھ بھی برداشت کرنا پڑرہاہے۔اجلاس میں آئندہ مہینوں میں بجلی اور دیگر شعبوں کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے فوری طورپر بیس لاکھ کیوبک فٹ گیس یومیہ درآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام مشکلات کے باوجود حکومت گیس کے 51فیصد صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 125ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے۔