Thursday, 25 April 2024, 06:53:20 pm
واپڈا بلوچستان میں نئے منصوبوں پر کام شروع کرے:سنجرانی
February 12, 2019

سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے پانی وبجلی کے ترقیاتی ادارے سے کہاہے کہ وہ بلوچستان کے پانی کی قلت کے شکارعلاقوں میں نئے منصوبوں پرکام شروع کرے۔

انہوں نے یہ با ت اسلام آباد میں واپڈا کے چیئرمین مزمل حسین سے ملاقات کے دوران کہی۔آبی وسائل کے وزیرفیصل واوڈا بھی اس موقع پرموجودتھے۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ ملک خصوصاً بلوچستان کوپانی کی کمی کاسامناہے اورپانی کے جاری منصوبوں کوجلدازجلدمکمل کیاجاناچاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.