Wednesday, 24 April 2024, 03:24:21 pm

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے کشمیری نوجوان شہید کردیا
February 12, 2019

File Photo

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائی میں ضلع پلوامہ میں آج (منگل) ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

 بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے رتنی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائی کے دوران نوجوان کو شہید کیا۔

اُدھر سینکڑوں افراد نوجوان کو شہید کئے جانے کے واقعہ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔

 بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا چھرے والی بندوق کا استعمال کیا اور آنسو گیس پھینکی۔

قابض حکام نے پلوامہ میں موبائل انٹر نیٹ سروس کو بند کردیا اور مقبوضہ وادی میں ریل سروس بھی معطل کردی ہے۔

 اس سے پہلے اسی علاقے میں بھارتی کمانڈو سمیت دو فوجی ایک حملے میں ہلاک ہوگئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.