Saturday, 20 April 2024, 02:47:12 am
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں 12 فیصد سے زائداضافہ
February 12, 2019

وزیرخزانہ اسدعمرنے کہاہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں بارہ فیصد سے زائداضافہ دیکھاگیاہے۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ اس مدت کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیو ں کی جانب سے بارہ ارب ستترکروڑڈالرز کی ترسیلات زر موصول ہوئیںجس سے بیرونی کھاتہ جات میں واضح بہتری ظاہر ہوتی ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کے اقدامات کے بعد معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ برآمدات میں اضافہ اوردرآمدات میں کمی دیکھی گئی اور تجارتی خسارے میں ایک ارب دس کروڑ ڈالر زکمی آئی۔وفاقی وزیرنے کہاکہ گزشتہ سال جولائی سے دسمبرکے دوران خدمات کے شعبے میں تجارتی خسارے میں 80کروڑڈالرزتک کمی ہوئی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.