Tuesday, 25 June 2019, 10:39:18 am
افغانستان میں استحکام پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے،تجزیہ کار
February 12, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ افغانستان میں استحکام پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی نے آج ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ افغان امن عمل کی کامیابی کیلئے تمام فریقین کو لچک دکھانی ہوگی۔دفاعی تجزیہ کار ریٹائر بریگیڈئر محمود شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر انتخابات سے پہلے افغان تنازعے کا سیاسی حل چاہتے ہیں تاہم ابتک اس مقصد کیلئے کوئی سٹرٹیجک جائزہ نہیں لیا گیا ہے۔پشاور یونیورسٹی میں بین الاقوامی امور کے ماہر ڈاکٹر سرفراز خان نے اس موقع پر کہا کہ مفاہمتی عمل صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور امید ہے کہ افغان تنازعہ مستقبل قریب میں حل ہوجائیگا۔