Tuesday, 22 May 2018, 07:01:50 am
وزیراعلیٰ سندھ اورعالمی بنک کےوفد کاتعلیمی شعبےمیں اصلاحات پرتبادلہ خیال
February 12, 2018

 عالمی بنک کے ایک وفد نے پیر کو وزیراعلیٰ ہاوس کراچی میں سندھ کے وزیراعلیٰ سید مرادعلی شاہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں تعلیمی شعبے میں اصلاحات اور اس شعبے میں منصوبوں سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے بھر میں تعلیمی شعبے میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے ،بنیادی سے اعلیٰ تعلیم کی سطح تک بھی اصلاحات لائی جارہی ہیں۔