Friday, 17 August 2018, 01:59:36 pm
لاڑکانہ میں پولیس کی کارروائی، 15مطلوب مجرم گرفتار
February 12, 2018

سندھ پولیس نے لاڑکانہ میں تلاشی کی ایک کارروائی میں پندرہ مطلوب مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔لاڑکانہ پولیس کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے لاڑکانہ کے نمائندے کو بتایا کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئیں۔گرفتار ہونے والے افراد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد جرائم پیشہ سرگرمیوں میں مطلوب تھے۔