Tuesday, 23 October 2018, 07:10:48 pm
حیدر آباد میں سڑک حادثہ،11افراد جاں بحق
February 12, 2018

ضلع حیدر آباد کے علاقےHOOSRRI میں سڑک کے ایک حادثے میں گیارہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ڈمپر ٹنڈو محمد خان سے حیدر آباد جانے والی ایک ویگن سے ٹکرا گیا۔ادھر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے حیدر آباد کے کمشنر اور ٹنڈو محمد خان کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ حادثے کے بارے میں رپورٹ پیش کریں اور حادثے کا شکار ہونے والوں کو مدد فراہم کریں۔