Monday, 19 February 2018, 02:34:18 pm
امریکہ شام میں داعش کیخلاف جنگ میں جان بوجھ کر رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے،ترکی
February 12, 2018

ترکی نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ شام میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف جنگ کو جان بوجھ کر طول دے رہا ہے۔ترکی کے وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے پیر کے روز استنبول میں ترکی اور افریقی ملکوں کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ امریکی فوج کرد ملیشیا کے ساتھ تعاون کا جواز تلاش کرنے کیلئے داعش کے جنگجوئوں کے ٹھکانوں کا خاتمہ نہیں کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی اور امریکہ کے تعلقات ختم ہونے کے قریب ہیں۔ترکی کے وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ اس ہفتے اپنے ترکی کے دورے کے دوران امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن سے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں مسائل پر بات چیت کریں گے۔