Saturday, 20 April 2024, 07:15:55 pm
ممتازانقلابی شاعراحمدفرازکا 91واں یوم ِ پیدائش
January 12, 2022

ممتاز انقلابی شاعر احمد فراز کا آج (بدھ)91واں یوم ِ پیدائش منایا گیا۔

وہ 1931میں آج کے روز کوہاٹ میں پیدا ہوئے ، ان کا اصل نام سید احمد شاہ تھا۔

انہوں نے اُردو ، فارسی اور انگریزی ادب سمیت متعدد زبانوں میں ایم اے کی ڈگر یاں حاصل کیں۔

ان کے معروف شعری مجموعوں میں تنہا تنہا،  ددر آشوب،  نایافت،  شب خون،  میر ے خواب ریزہ ریزہ  ا ور  جا ناں جاناں  شامل ہیں۔

اردو زبان میں ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں آدم جی ایوارڈ اور حکومت پاکستان کی طرف سے ستارہ امتیاز عطا کیا گیا۔

ان کا انتقال پچیس اگست 2008کو اسلام آباد میں ہوا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.