آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی طرف سے شہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ کی سخت مذمت کی ہے۔ایک بیان میں کنٹرول لائن پربھارتی افواج کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے مسلسل واقعات پرانہوں نے کہاکہ ظالم بھارتی افواج نے آزادکشمیرکی شہری آبادی کونشانہ بناکرانسانیت کی تمام حدیں پارکردی ہیں۔