Sunday, 17 January 2021, 05:18:47 pm
چین کی تائیوان کے حکام کے ساتھ رابطوں پرپابندیاں ختم کرنے پرامریکہ کی مذمت
January 12, 2021

چین نے تائیوان کے حکام کے ساتھ رابطوں پرپابندیاں ختم کرنے پرامریکہ کی مذمت کی ہے اور کہاہے کہ ملک کو دوبارہ متحد ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لی جیان نے صحافیوں کوبتایاکہ چین کے عوام اپنی خودمختاری اورعلاقائی سلامتی کے دفاع کے لئے پُرعزم ہیں اور ہم کسی فردیاطاقت کو چین کے دوبارہ اتحادکے عمل کو روکنے نہیں دیں گے۔
چین کادعویٰ ہے کہ تائیوان ون چائناپالیسی کے تحت اس کااپناعلاقہ ہے۔
اس سے پہلے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے ہفتہ کواس تبدیلی کااعلان کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.