Sunday, 26 January 2020, 03:36:22 am
جنوب ایشیائی کھیلوں کے اگلے مقابلے پاکستان میں منعقد ہونگے:اکبر درانی
January 12, 2020

سیکرٹری اطلاعات ونشریات اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ جنوب ایشیائی کھیلوں کے اگلے مقابلے پاکستان میں منعقد ہونگے۔

وہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں انٹربورڈ بوائیز سپورٹس گالا 2020کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے بھرپورانداز میں انعقادکیلئے تیاریاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف ثقافتوں سے مالامال ہے گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں پاکستان کے نوجوان کسی بھی مقابلے میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اور دنیا یہ بات بخوبی جانتی ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)