Thursday, 21 March 2019, 10:21:34 am
ریلوے بہت جلد ٹکٹ پر انعامی سکیم متعارف کرائے گا، شیخ رشید
January 12, 2019

ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے بہت جلد چند فضائی کمپنیوں کی طرز پر ٹکٹ پر انعامی سکیم متعارف کرائے گا۔

انہوں نے ہفتے کے روز لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ بہت جلد وی وی آئی پی جدید ترین ٹرینیں چلائے گا جن میں فائیوسٹار ہوٹل جیسی سہولتوں اور صفائی کا انتظام ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ روہڑی ریلوے سٹیشن کو شاپنگ پلازہ اور ریسٹورنٹ کی تعمیر سمیت سندھ کی ثقافت کے مطابق جدید بنایا جائے گا۔