Monday, 21 January 2019, 06:03:21 am
ڈرگ مافیا کو برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، ڈی جی اے این ایف
January 12, 2019

انسداد منشیاس فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد عارف ملک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ڈرگ مافیا سے نمٹنے کے لئے عدم برداشت کی پالیسی اختیار کی ہے۔

پی ٹی وی نیوز کو ایک انٹرویو میں فورس کے ڈائریکٹر جنرل نے یقین دلایا کہ حکومت ' انسداد منشیات فورس اور تمام ادارے پوری لگن اور محنت سے منشیات سے پاک معاشرے کے قیام اور ملک سے منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ادارہ تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو منشیات فراہم کرنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت منشیات فروشوں کے خلاف مثبت اقدامات کر رہی ہے اور ڈرگ مافیا کے خاتمے کے لئے ملک میں نئے قوانین پر عملدرآمد کرے گی۔

انسداد منشیات فورس کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پاکستان کی آبادی خصوصاً نوجوانوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ملک گیر آگاہی مہم ناگزیر ہے۔