Friday, 19 April 2024, 04:30:34 am
پاکستان کےنئےسفیرکی امریکی صدرسےملاقات ،اپنی اسناد پیش کیں
January 12, 2019

امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے وائٹ ہائوس واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے ساتھ ایک ملاقات میں انھیں اپنی اسناد پیش کیں۔

واشنگٹن میں پاکستان کے سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق اسدمجید نےصدر ٹرمپ کو پاکستان کی قیادت کی طرف سے خیرسگالی کاپیغام دیا جنہوں نے وزیراعظم عمران خان کیلئے اسی طرح کے جذبات کا اظہارکیا۔

صدر ٹرمپ کے خیرمقدمی تاثرات پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر نے کہاکہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مفید تعاون بڑھانے کیلئے پوری توانائی کے ساتھ کام کریںگے۔

اس موقع پر امریکی صدر نے کہاکہ وہ مل کر کام کرنے اور اپنی شراکت داری کی تجدید کی خاطر دونوں ملکوں کیلئے مواقع تلاش کرنے کے خواہاں ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.