Thursday, 25 April 2024, 11:53:45 am
جنرل اسمبلی کی صدر اس مہینے کی اٹھارہ تاریخ سے پاکستان کا پانچ روزہ دورہ کریں گی، ملیحہ
January 12, 2019

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نےکہاہےکہ پاکستان کی قیادت عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی کی صدر میڈم ماریہ فرنینڈا رسپینوزا کے اسلام آباد کے دورے کے موقع پر ان کے ساتھ علاقائی اورعالمی مسائل پرتفصیلی تبادلہ خیال کی خواہاں ہے۔وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے ان کے پانچ روزہ دورے کوحتمی شکل دئیے جانے کے بعد اے پی پی سے باتیں کررہی تھیں۔ملیحہ لودھی نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر اس ماہ کی اٹھارہ تاریخ سے شروع ہونے والے پاکستان کے اپنے دورے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اور دوسرے پاکستانی رہنمائوں سے علاقائی اور عالمی مسائل پرتبادلہ خیال کریںگی۔انہوں نے مزید کہاکہ اسلام آباد میں تفصیلی بات چیت میں جنرل اسمبلی کی صدرکومقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر اپنے پانچ روزہ دورے میں صدر ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.