Sunday, 20 January 2019, 05:38:46 pm
وزیراطلاعات نے حکومت پنجاب کی طرف سے شام کے اوقات میں کھیل کے میدان دوبارہ کھولنے کے اقدام کو سراہا
January 12, 2019

فائل فوٹو

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے حکومت پنجاب کی طرف سے شام کے اوقات میں طلبہ کیلئے کھیل کے میدان دوبارہ کھولنے کے اقدام کو سراہا ہے۔

انہوں نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحے کے بعد ایسی صورتحال پیدا ہوگئی تھی کہ تمام صوبائی حکومتوں نے شام کے وقت کھیل کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی تھی۔

انہوں نے امن عامہ کی صورتحال پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن کی بحالی کے بعد اب صورتحال مکمل طور پر تبدیل ہوچکی ہے۔