Friday, 29 March 2024, 07:10:13 pm
بدعنوانی سے پاک پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ،وزیر اطلاعات
January 12, 2019

اطلاعات و نشریات کے وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بدعنوان عناصر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور انہیں شکست دی ہے۔

انہوں نے ہفتے کے روز جہلم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بدعنوانیوں اور قومی خزانے کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سیاسی تبدیلی کا سال تھا اوریہ سال معاشی استحکام کاسال ہوگا ۔

فواد چوہدری نے کہاکہ ہم نے عمران خان کی قیادت میں بدعنوانی سے پاک پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور اب ہم معاشی خوشحالی کی طرف گامزن ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں تجارت اور صنعت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے ایجنڈے پرکام کررہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ میں برآمدات میں چار اعشاریہ چھ ایک فیصد اضافہ اور درآمدات میں تقریباً نو فیصد کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے صنعت درست سمت میں گامزن ہوجائے گی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے ایک کروڑ ملازمتوں کا اعلان کیا تھا لیکن ترقی کی رفتار کی بدولت ہم اپنے وعدے سے کہیں زیادہ ملازمتیں فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ناداروں کے حقوق کا تحفظ کیاجائے گا اور ہر قسم کے امتیاز کو ختم کردیا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.