Wednesday, 26 June 2019, 04:37:25 am
وزیراعظم کی پالیسیوں سے بدعنوانی ، رشوت خوری جیسی سماجی برائیوں کا خاتمہ ہوگا،وزیر دفاع
January 12, 2019

فائل فوٹو

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات متعارف کرانے کے لئے قانون سازی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ہفتے کے روز نوشہرہ کے ایک ہسپتال میں انتہائی نگہداشت اور امراض قلب کے یونٹوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے بدعنوانی اور رشوت خوری جیسی سماجی برائیوں کا خاتمہ ہو گا اور عوام بہت جلد حکومت کی فلاح و بہبود کی پالیسیوں کے ثمرات سے مستفید ہونگے۔