Tuesday, 26 March 2019, 04:57:10 am
خیبرپختونخوا کے محکمہ سیاحت کا سیاحوں کیلئے ایک خصوصی سفاری ٹرین کا اہتمام
January 12, 2019

فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے محکمہ سیاحت نے سیاحوں کے لئے ایک خصوصی سفاری ٹرین کا اہتمام کیا ہے۔

محکمہ سیاحت کے مطابق ٹرین کل صبح پچاس سیاحوں کو لے کر پشاور کینٹ سے اٹک خورد روانہ ہوگی۔

سیاحوں کو ٹرین کے روٹ پر قلعہ اٹک اور دیگر تاریخی مقامات کے بارے میں بتایا جائے گا۔

اٹک میں سیاحوں کے لئے موسیقی' تیر اندازی اور رسہ کشی کے مقابلے بھی ہوں گے۔