Thursday, 21 March 2019, 10:39:21 am
حکومت پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے ،شیریں مزاری
January 12, 2019

انسانی حقوق کی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔

انہوں نے اسلام آباد میں بچوں کے حقوق کی تحریک کے کارکنوں کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ ماحولیاتی سائنس اور انسانی حقوق کے مضامین کو قومی نصاب کاحصہ بنایا جائے گا ۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانے اور خصوصاً بچوں کے تحفظ کیلئے لوگوں میں شعور پیدا کرنے اور سوچ بدلنے کی ضرورت پر زوردیا ۔