Sunday, 20 January 2019, 05:52:04 pm
حکومت کو کاروبار دوست پالیسیوں میں بہتری لانی چاہئے، تجزیہ کار
January 12, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ حکومت کو کاروباری برادری کے لئے کاروبار دوست پالیسیوں میں بہتری لانی چاہئے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام کے لئے حکومتی کوششوں کے باعث غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ٹیکسوں کے نظام میں مقامی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنی چاہئے تاکہ ملک میں صنعتوں کو فروغ مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارہ حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہے اور اسے غیرملکی زرمبادلہ اور برآمدات میں اضافے سمیت ترسیلات زر میں بہتری پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

تجزیہ کاروں میں ڈاکٹر اشفاق حسن خان ، ڈاکٹر عابد قیوم سلہری، عتیق الرحمن، مرزا اشتیاق بیگ، ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی اور شمیم احمد فرپو شامل تھے۔