Monday, 21 January 2019, 06:20:23 am
حکومت کے پہلے چھ ماہ کے عرصے میں ترسیلات زر میں دس فیصد اضافہ
January 12, 2019

وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے مزید ترسیلات زر بھیجیں۔

انہوں نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ترسیلات زر میں اضافے کے ادائیگیوں میں توازن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہاکہ موجودہ حکومت کے پہلے چھ ماہ کے عرصے میں ترسیلات زر میں دس فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے مثبت نتائج ملنا شرع ہوگئے ہیں۔