Sunday, 20 January 2019, 06:00:02 pm
بھارت میں دو علاقائی سیاسی جماعتوں نے بی جے پی کیخلاف اتحاد قائم کرلیا
January 12, 2019

بھارت میں سماج وادی پارٹی اور بھوجن سماج پارٹی دوعلاقائی جماعتوں نے آئندہ عام انتخابات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف اتحاد قائم کیا ہے۔

دونوں مرکزی بائیں بازو کی جماعتوں کو اترپردیش میں غریب ووٹروں میں بڑے پیمانے پر مقبولیت حاصل ہے۔

دونوں جماعتیں جو اس سے پہلے آپس میں سخت حریف تھیں ان کا کہنا ہے کہ وہ اترپردیش میں نریندر مودی کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے اختلافات ختم کر دیں گی۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ AKHILESH نے کہا ہے کہ اتحاد بی جے پی کی امتیازی سیاست کا مقابلہ کرے گا۔

انہوں نے بی جے پی پر ملک کو تقسیم کرنے اور معاشرے میں خوف اور تنفر پھیلانے کا الزام لگایا۔