Wednesday, 24 April 2024, 05:18:39 am
ایران کادباؤ بڑھانےکیلئےپولینڈمیں ہونےوالےآئندہ سربراہ اجلاس پرافسوس کااظہار
January 12, 2019

ایران نے پولینڈ میں ہونے والے آئندہ سربراہ اجلاس پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس کا مقصد ایران پر دبائو بڑھانا ہے ۔ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے ٹوئٹر پرکیا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے امریکہ کے ایران مخالف آخری مظاہرے میں شرکت کی تھی یاتو وہ مرچکے ہیں بے عزت ہوئے یا پھرپسماندگی کا شکار ہیں جبکہ ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہے ۔اس سے پہلے امریکہ کے وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اعلان کیا کہ امریکہ اور پولینڈ مشترکہ طورپر ایران کے خصوصی حوالے سے وارثا میں وزارتی سطح کا اجلاس منعقد کریںگے جس کا مقصد مشرق وسطی میں امن اور سلامتی کو فروغ دینا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.