Thursday, 13 December 2018, 08:09:20 pm
سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ایگزیکٹو کونسل تحلیل کر دی
January 13, 2018

سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ایگزیکٹو کونسل تحلیل کردی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت کے تین رکنی بنچ نے جمعہ کے روز مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پی ایم ڈی سی کی طرف سے دائر درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سپریم کورٹ کے سابق جج شاکراللہ جان کی سربراہی میں عبوری کونسل تشکیل دی جو نئے انتخابات تک کونسل کے معاملات دیکھے گی۔