Wednesday, 19 September 2018, 09:31:01 pm
صدرکا عراق کیساتھ تجارتی تعلقات کا حجم بڑھانے کی ضرورت پر زور
January 13, 2018

 صدرممنون حسین نے عراق کے ساتھ تجارتی تعلقات کاحجم بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔انہوں نے یہ بات عراق کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ساجد بلال سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔صدر نے کہاکہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اورعراق کے ساتھ تجارت، ثقافت ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔