Saturday, 20 April 2024, 08:23:27 am
پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کے کوئی ٹھکانے موجود نہیں،و زیراعظم
January 13, 2018

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور پاکستا ن کی سرزمین پر ان کی کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں ہے۔وہ جمعہ کو اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کررہے تھے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور ان کی مذموم سرگرمیاں کرنے کی صلاحیت کو کافی حد تک کم کردیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ ریاست قومی سلامتی کے چیلنجوں کے بارے میں آگاہ ہے اوروہ دونوں اندرونی اور بیرونی مسائل کو حل کررہی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہاکہ معاشرے سے دہشت گردوں کے خفیہ سلز اوران کے ہمدردوں سے پاک کرنے کےلئے آپریشن ردالفساد جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ نہ صرف ریاستی امور پر مبنی سوچ کومعاشرتی سکیورٹی خدشات کی طرف مرکوز کیاگیا ہے بلکہ قومی سلامتی کے تصور اور اسے سمجھنے کی طرف بھی توجہ دی گئی ہے۔وزیراعظم نے کورس گریجویٹ کومبارکباد دیتے ہوئے ان پرزوردیا کہ وہ ملک کو درپیش خطرات کے خلاف قومی ردعمل کےلئے اقدام اٹھائیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.